ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھ بار کی چمپئن سرینا امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں

چھ بار کی چمپئن سرینا امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں

Thu, 06 Sep 2018 14:01:42    S.O. News Service

نیویارک،6؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھ بار کی چمپئن سرینا ولیمز نے دھیمی شروعات سے ابھرتے ہوئے آٹھویں نمبر کے کیرولن پلسکووا کو براہ راست سیٹوں میں 6-4, 6-3 سے شکست دے کر امریکی اوپن کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ریکارڈ کی برابری کرنے والے 24 ویں گرینڈسلیم کے لئے چیلنج پیش کر رہی امریکی سرینا نے آغاز میں ہی اپنی سروس گنوا دی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے مسلسل آٹھ کھیل جیت کر پہلا سیٹ اپنے نام کیا اور دوسرے میں بھی 4-0 کی برتری بنائی۔سرینا کو اس کے بعد اس کھلاڑی کو شکست دینے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی جس نے 2016 میں یہاں انہیں شکست دی تھی۔سرینا نے پہلے سیٹ میں 1-3 سے پچھڑنے کے تناظر میں کہاکہ میں صرف بہتر کھیل کھیلنا چاہتی تھی۔میں سوچ رہی تھی کہ میں اس سے بہتر کھیل سکتی ہوں۔پلسکووا کو 12 بریک پوائنٹ ملے لیکن اس میں سے وہ صرف دو کا ہی فائدہ اٹھا سکی۔سرینا نے 13 ایس لگائے۔سیمی فائنل میں سرینا کا سامنا اناستسجا سیواستووا سے ہوگا۔تاتویاکی 19 سیڈ سینئر اناستسجا نے گزشتہ چمپئن سلوین اسٹیفن کو براہ راست سیٹوں میں 6-2, 6-3 سے شکست دی۔خواتین سنگلز کے دیگرکوارٹر فائنل میں اسپین کی کارلا ساریج نوارو کا مقابلہ 2017 کی رن اپ میڈیسن کیز سے ہوگا جبکہ جاپان کی ناومی اوساکا کو یوکرین کی لیسیا سرینکو سے مقابلہ کرنا ہے۔


Share: